ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں پولیس افسر کو دھمکانے کا شاخسانہ ،بی جے پی رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کے خلاف ایف آئی آر درج

مینگلور میں پولیس افسر کو دھمکانے کا شاخسانہ ،بی جے پی رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کے خلاف ایف آئی آر درج

Fri, 08 Sep 2017 19:17:41    S.O. News Service

منگلورو ،8؍ستمبر(ایس او نیوز)بی جے پی کے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے پولیس افسر کے ساتھ جودھمکی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیاتھا اس کا ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد چاروں طرف سے اس کی مذمت کی جارہی تھی ۔ اب خبر آئی ہے کہ پولیس نے نلین کمارکٹیل کے خلاف کیس درج کر دیا ہے۔

7؍ستمبر کو بی جے پی یوا مورچہ کی طرف سے مجوزہ 'منگلورو چلوبائک ریالی' پر روک لگانے کے بعدپولیس نے نہرو میدان کے پاس رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ بی جے پی کے رضاکاروں یڈی یورپا ، ایشورپا اور آر اشوک جیسے بڑے لیڈروں کی موجودگی میں ان رکاوٹوں کوہٹاکر زبردستی ریالی نکالنے کی کوشش کی۔ اس پر جب پولیس نے امتناعی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 850مظاہرین کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف معاملات درج کرنے شروع کیے تو رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے اس معاملے میں مداخلت کی۔کدری پولیس انسپکٹرماروتی نائک کے خلاف سخت برہمی کے ساتھ گالی گلوچ اور ذلت آمیز رویہ اختیار کیا اورآدھے گھنٹے میں بند منانے کی دھمکی دیتے ہوئے پولیس انسپکٹر کا فون چھیننے کی کوشش کی۔اس واقعہ کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدکدری پولیس نے نلین کمار اور دیگر دو افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 353(پولیس اہلکار کو اپنے فرائض انجام دینے سے روکنا)کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔


Share: